اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد اخگری نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس، پروڈکشن کے شعبے میں مناسب انفرا اسٹرکچر کی حامل ہے اور چاہے ریڈیو ہو یا ٹیلی ویژن ، تمام سسٹم ڈیجیٹل ہو چکے ہیں- آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سیٹلائٹ، انٹرنیٹ اور کیبل کے ذریعے دنیا کے مختلف علاقوں میں ایران کی ایکسٹرنل سروس کے ذرائع ابلاغ اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں، کہا کہ ایکسٹرنل سروس کے ریڈیو بعض علاقوں میں ایف ایم سے استفادہ کر رہے ہیں کہ جن کی کارکردگی شارٹ ویو سے بہتر ہے لیکن جن علاقوں میں ایف ایم نشریات کا امکان نہیں ہے وہاں شارٹ ویو سے استفادہ کیا جاتا ہے- محمد اخگری نے افغانستان، بوسنیا ہرزیگووینا، البانیہ، مقدونیہ، اور یورپ اور افریقہ کے بعض علاقوں میں ایف ایم سے استفادہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے بعض علاقوں میں ایف ایم پر پروگرام نشر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن امید ہے کہ ریڈیو کے میدان میں نئی روش کے ذریعے ویب کے وسائل سے استفادہ کیا جا سکتا ہے اور موثر پیغام رسانی انجام پا سکتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲